عالمی مالیاتی بحران، امریکی بینکوں سے ہزاروں ملازمین کی برطرفیوں کا خدشہ

Share

دنیا بھر میں معاشی صورت حال بگڑنے کے بعد امریکی بینکوں میں بھی ملازمین کی برطرفیوں کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق انویسٹمنٹ بینکوں کے ریونیو میں کمی کے باعث بینکوں پر لاگت کم کرنےکا دباؤ ہے اس وجہ سے امریکی بینکنگ سیکٹر میں لاکھوں برطرفیوں کا خدشہ ہے ، بینکوں کی اس فیصلے کی بعد ہزاروں ایسے افراد ملازمتوں سے محروم ہو جائیں گے جنہیں حالیہ برسوں میں بھرتی کیا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق اس لہر کی زد میں وہ ملازمین بھی آئیں گے جو پہلے کورونا کی وبا کے دوران نوکری سے فارغ ہونے سے بچ گئے تھے ، چند امریکی بینکوں نے تو 15ہزار سے زائد ملازمین کو نکالنے کا آغاز بھی کر دیا ہے۔بینکنگ سیکٹر پر نظر رکھنے والے ماہرین یہ توقع کررہے ہیں کہ مزید بینک بھی اسی طرح کے فیصلے کریں گے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تمام بینکوں میں کٹوتیوں کی توقع نہیں تاہم وہ لاگت کم کرنے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar