
پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق نہ ہونے پر نگراں وزیرِ اعلیٰ کے تقرری کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے 2، 2 نام الیکشن کمیشن کے پاس پہنچ گئے ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے تقرر کے لیے کل اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر اور ممبران شریک ہوں گے۔ اجلاس میں نگراں وزیرِ اعلیٰ کے ناموں پر غور کیا جائے گا جس کے بعد کل ہی نگراں وزیرِ اعلیٰ کا نام فائنل کر کے اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔