ایف آئی اے نے سلیمان شہباز کو منی لانڈرنگ کیس میں بے گناہ قرار دے دیا

Share

ایف آئی اے کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا گیا۔اسپیشل جج سینٹرل نے سلیمان شہباز کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔دورانِ سماعت اسپیشل پراسیکیوٹر فاروق باجوہ اور تفتیشی افسر ضمنی چالان سمیت پیش ہوئے۔جج نے سوال کیا کہ چالان کے ساتھ لف ریکارڈ کہاں ہے؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ چالان کو باقاعدہ اتھارٹی سے منظوری کے بعد پیش کر دیں گے۔عدالت نے کہا کہ آپ سے چالان پڑھنے کے لیے لیا ہے، واپس کر دیں گےامجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ چالان میں سلیمان شہباز کو بے گناہ قرار دے دیا ہے، سلیمان شہباز اور طاہر نقوی درخواست ضمانت واپس لینا چاہتے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کو مجاز اتھارٹی سے منظوری کے بعد ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 4 فروری تک ملتوی کر دی

Check Also

نواسہ رسول امام حسین کا چہلم، مرکزی جلوس برآمد ہوں گے

Share امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کے چہلم کی مناسبت سے آج …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *