لیبر ایم پی کرس ہپکنز نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم نامزد

Share

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے استعفے کے بعد پارٹی قیادت کی جانب سے لیبر ایم پی کرس ہپکنز کو نیوزی لینڈ کا نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا گیا۔ کرس ہپکنز پہلی بار 2008 میں پارلیمنٹ کے لیے منتخب ہوئے تھے اور نومبر 2020 میں کوویڈ 19 کے وزیر مقرر ہوئے ، 44 سالہ ایم پی اس وقت پولیس، تعلیم اور عوامی خدمت کے وزیر ہیں۔وزیراعظم بننے سے پہلے انہیں اتوار کو ایوان نمائندگان میں لیبر پارٹی کی طرف سے باضابطہ توثیق کی ضرورت ہوگی۔آرڈرن 7 فروری کو اپنا استعفیٰ گورنر جنرل کو باضابطہ طور پر پیش کریں گی اگر ہپکنز کو حمایت حاصل ہو گئی تو گورنر جنرل کنگ چارلس تھری کی جانب سے ہپکنز کو وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ہپکنز کب تک عہدے پر رہیں گے یہ غیر یقینی ہے کیونکہ نیوزی لینڈ میں اکتوبر میں عام انتخابات ہوں گے۔یاد رہے کہ جمعرات کے روز نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارٹی کے سالانہ اجلاس کے دوران آئندہ ماہ وزارت عظمیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar