رات 10 بجے کے بعد کھلی رہنے والی مارکیٹوں کو 2 لاکھ روپےجرمانے کاحکم

Share

لاہور ہائیکورٹ نے رات 10 بجے کے بعد کاروبار کرنے والی مارکیٹوں کو 2 لاکھ روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا۔سیکرٹری جنرل لاہور سپر مارکیٹ محمد عمران سلیم عدالت میں پیش ہوئے، سیکرٹری جنرل نے کہا کہ عدالت سے درخواست کرتا ہوں تاحیات رات 10 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا حکم فرما دیں، ہم سکون میں آچکے ہیں اور سب دکانداروں کا اس پر اتفاق ہے۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ آپ کے الفاظ سن کر مجھے خوشی ہوئی، ہمیں اپنا لائف سٹائل تبدیل کرنا ہو گا، لاہور میں شادیوں میں جاری ون ڈش کی خلاف وزری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔بعدازاں عدالت نے سی سی پی او لاہور اور ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر افسران کو فوری احکامات پر عمل درآمد کروانے کی ہدایت کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar