
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل کی حفاظتی ضمانت 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کر لی، شہباز گل نے اپنے خلاف مقدمات کی تفصیل فراہم کرنے تک گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی تھی، آج درخواست کی سماعت کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل وہیل چیئر پر ہائیکورٹ آئے۔ لاہور ہائیکورٹ نےشہباز گل کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر شہباز گل کے خلاف کیسز کی تفصیلات فراہم کریں۔