بھارتی پولیس نے راکھی ساونت کو گرفتار کر لیا

Share

حال ہی میں مسلم نوجوان عادل سے شادی کرنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کو امبولی پولیس نے شرلین چوپڑا کے خلاف قابل اعتراض زبان استعمال کرنے پر گرفتار کیا ہے۔پولیس نے راکھی کے خلاف شرلین چوپڑا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت پر ایکشن لیتے ہوئے اداکارہ کو کچھ دیر قبل گرفتار کیا ہے، راکھی اپنے شوہر عادل خان درانی کے اشتراک سے بنائی گئی ڈانس اکیڈمی آج دوپہر 3 بجے لانچ کرنے والی تھیں تاہم انہیں تقریب سے قبل ہی گرفتار کر لیا گیا۔شرلین چوپڑا نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے زریعے راکھی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ روز ممبئی کی سیشن کورٹ نے راکھی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کردی تھی، یاد رہے کہ اداکارہ شرلین چوپڑا نے گزشتہ برس راکھی کے خلاف جھوٹے الزامات اور قابلِ اعتراض زبان استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کروائی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar