
اس وقت تک دنیا کےتمام ممالک میں بھارت واحد ملک ہے جس میں امریکی سفیر گزشتہ 2سال سے تعینات نہیں کیا گیا اور یہ کسی بھی ملک میں امریکی سفیر نہ ہونے کا طویل ترین عرصہ ہے۔بھارتی دفتر خارجہ کےایک انتہائی سینیئر آفیسر کے حوالے سے میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے جنوری 2021 میں امریکہ کا صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد ایرک گارسیٹی کو بھارت میں سفیر نامزد کیا تھا جب کہ اس وقت بھارت میں امریکہ سفیر کینتھ جسٹر اپنی مدت پوری ہونے پر بھارت سے واپس چلے گئے تھے۔ لیکن 2 سال گزرنے کے باوجودایرک گارسیٹی کو ابھی تک سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لئے نئی دہلی نہیں بھیجا گیا جب کہ امریکی ناظم الامور ہی نئی دہلی میں امریکہ کی نمائندگی کررہے ہیں۔