عمران خان کا فروری کے پہلے ہفتے پھرسڑکوں پر آنےکا فیصلہ

Share

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فروری کے پہلے ہفتے سڑکوں پر آنے اور وفاقی حکومت پر دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران خان کی صحت میں بہتری آئی ہے اور ان کے ڈاکٹرز نے ایک ہفتے بعد ٹانگ سے پلاسٹر اتارنے کی یقین دہانی کروا دی ہے، پلاسٹر اترتے ہی عمران خان سیاسی سرگرمیوں کی براہ راست فیلڈ میں قیادت سنبھالیں گے۔اس حوالے سے عمران خان لاہور کی تنظیم کے ساتھ آج مشاورت کریں گے جبکہ باقی تنظیموں کے ساتھ بھی مرحلہ وار میٹنگز رکھی جائیں گی، چیئرمین پی ٹی آئی فروری کے پہلے ہفتے یا اس سے بھی پہلے سٹریٹ موومنٹ کی قیادت کریں گے، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھرپور انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پارٹی کے ساتھ آئندہ سٹریٹ موومنٹ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے اجلاس طلب کر لیے ہیں، ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar