
پاکستان سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے پاکستان مخالف بیان پر دفتر خارجہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو طلب کرکے احتجاجی مراسلہ تھما دیا
۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیاسفارتی ذرائع کے مطابق امریکی سفیر سے مراسلے کے ذریعے امریکی صدر کے بیان پر وضاحت کا بھی کہا گیا، جبکہ امریکی سفیر کو پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا گیا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی سفیر کو پاکستان کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت سے متعلق آگاہ کیا گیا۔واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لیا تھا۔امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے