پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اورنگران سیٹ کیلئےن لیگی قیادت کی مشاورت جاری

Share

مسلم لیگ ن نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم اور نگران سیٹ کے لیے ناموں پر مشاورت شروع کردی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب انتخابات کے حوالے سے ٹکٹوں کی تقسیم اور نگران سیٹ کے لیے ناموں پر مشاورت ہوئی۔اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے انتخاب سے متعلق پارلیمانی بورڈز جلد تشکیل دینے کا فیصلہ ہوا۔ پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مسلم لیگ ن کی سینئرنائب صدر مریم نواز متحرک ہوں گی اور امیدواروں کے انٹرویوز میں بھی انہی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar