ایک سو سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

Share

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان میں کینسر، نفسیاتی امراض اور اعضا کی پیوند کاری سمیت جان بچانے والی ادویات کی قلت ہے۔ قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے سے کمپنیوں نے ادویات بنانا بندکردی ہیںوفاقی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ڈریپ نے 110 سے زائد دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ڈریپ نے قیمتوں میں اضافے کی سفارش اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے بعدکی ہے۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ کو 400 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواستیں موصول ہوئیں۔ ملک میں اینستھیزیا کے علاوہ دیگربیماریوں کے علاج کی ادویات کی بھی قلت ہے۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *