
صدر مملکت کی جانب سے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے ممکنہ احکامات سے قبل صدر مملکت کے آئینی اختیار کا راستہ روکنے کیلئے وفاقی حکومت بھی آئینی راستہ اپنانے کے متحرک ہوگئی،اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زرداری لاہور پہنچ گئے ہیں، ا وفاقی حکومت نے اراکین پارلیمنٹ کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کر دی۔پارلیمانی لیڈران کے ذریعے اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، سینیٹ و قومی اسمبلی اجلاس سے قبل مشاروتی اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ میں حکومتی اتحادیوں کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا کریں گے۔