عمران خان سمیت دیگر سابق وزراء کے زیر استعمال آج بھی 59 سرکاری بلٹ پروف گاڑیاں

Share

سابق وزیراعظم عمران خان سمیت بعض دیگر سابق وزرائے اعظم ، اسپیکر ، چیئرمین سینٹ اور وزراء کے پاس 59بلٹ پروف اور وی آئی پی گاڑیاں موجود ہیں دو سالوں میں پٹرول و دیگر مرمت ، دیکھ بھال پر ساڑھے سات کروڑ روپے سے زیادہ کے اخراجات آئے ہیں ، پارلیمنٹ ہائوس میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کیبنٹ ڈویژن میں کاروں کے مرکزی پول پر دستیاب وی آئی پی. بلٹ پروف گاڑیوں کی تعداد 27جبکہ سافٹ سکن وی آئی پی وہیکلز کی تعداد32 ہے .وفاقی وزراء، وزرائے مملکت، مشیر، وزیراعظم کے معاون خصوصی، وزیر ، وزیرمملکت کا درجہ رکھتے ہوں کو اٹھارہ سو سی سی کار متعلقہ وزارت فراہم کرے گی تاہم ایک محفوظ گاڑی کسی معزز شخصیت کو نشانہ بنائے جانے کا اندیشہ ہو کو مختص کی جائے گی جو وزیراعظم کی منظوری اور دستیابی سے مشروط ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar