
خیبرپختونخوا کے پشاور کے سربند پولیس سٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔پشاور پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے تھانے پر اچانک حملہ کردیا، دہشتگردوں نے حملے میں لانگ رینج رائفل اور دستی بم بھی استعمال کیے۔پولیس کے مطابق حملے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈی ایس پی سردار حسین اور دو اہلکار ارشاد اور جہانزیب شہید ہوگئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ سینئر پولیس اہلکار کے مطابق یہ حملہ ایک منظم حملہ تھا جس میں مختلف ساخت کا اسلحہ استعمال کیا گیا اور پولیس سٹیشن پر مختلف اطراف سے حملہ کیا گیاحملے کے آغاز میں دستی بم استعمال کیے گئے اور شدت پسندوں نے سنائپر گن سمیت خودکار اسلحے کا استعمال بھی کیا تھا لیکن پشاور پولیس نے اس حملے کو بہادری سے پسپا کیا اور پولیس سٹیشن میں ہمیں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں اٹھانا پڑا۔‘اسی پولیس سٹیشن کی مدد کے لیے جب مختلف اطراف سے نفری روانہ کی گئی، جس میں ڈی ایس پی بڈھ بیر سردار حسین بھی شامل تھے تو پر راستے میں گھات لگائے شدت پسندوں نے ان پر حملہ کیا کر دیا۔ جس پر ڈی ایس پی سردار حسین نے ان شدت پسندوں کے گرد گھیرا ڈالنے کی کوشش کی۔تعاقب کے دوران ڈی ایس پی سردار حسین اور پولیس کے دو اہلکار شہید گئے۔ غالباً ان کو سنائپر گن سے نشانہ بنایا گیا۔ ڈی ایس پی سمیت اہلکاروں نے شدت پسندوں کا بہادری سے مقابلہ کیا۔