برطانوی بادشاہ پرانڈا پھینکنے والے نوجوان کو سزاسنادی گئی

Share

برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم پر انڈا پھینکنے کا اعتراف کرنے والے 21 سالہ نوجوان کو جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ہے، لندن کے شمال میں لوٹن کے 21 سالہ ہیری مے پر 100 پاؤنڈ (122 ڈالر ) جرمانہ عائد کیا گیا اور پبلک آرڈر کے جرم کا اعتراف کرنے کے بعد اسے 85 پاؤنڈ کے اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ انڈہ پھینکنے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب 74 سالہ شاہ چارلس 6 دسمبر کو کمیونٹی لیڈروں سے ملنے اور سکھوں کا نیا مندر کھولنے کے لیے لوٹن میں تھے۔پراسیکیوٹر جیسن سیٹل نے کہا کہ مے کی طرف سے پھینکا گیا انڈا چارلس کے قریب اس وقت گرا جب وہ مقامی لوگوں سے بات کر رہے تھے۔ مے نے پولیس کو بتایا کہ اس نے انڈہ اس لیے پھینکا کیونکہ اس کا خیال تھا کہ بادشاہ کا لوٹن جیسے غریب اور محروم قصبے کا دورہ مناسب نہیں تھا۔ چیف مجسٹریٹ پال گولڈ اسپرنگ نے ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کورٹ میں سماعت کے دوران مئی کو بتایا کہ آپ کا کسی سے جو بھی اختلاف ہے، اسے حل کرنے کا طریقہ یہ نہیں ہے کہ آپ ان پر میزائل پھینک دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar