
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں کل افتتاحی میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 23 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گی۔آئی سی سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 10 ریکارڈز ایسے ہیں جو کہ خطرے کی زد میں ہیں۔بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما، بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر اور انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر ایسے کھلاڑی ہیں جو ریکارڈز توڑ سکتے ہیں

ی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ سری لنکا کے مہیلا جے وردھنے کے پاس ہے اور وہ واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں 1000 سے زائد رنز اسکور کر رکھے ہیں۔تاہم سابق سری لنکن کپتان مہیلا جے وردھنے کا ریکارڈ بھارت کے روہت شرما اور ویرات کوہلی کے ہاتھوں ٹوٹنے کے خطرے سے دوچار ہے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر بھی اس فہرست میں کچھ ہی فاصلے پر ہیںاگر اسپن بولنگ کی بات کی جائے تو ہم نے ماضی میں دیکھا ہے کہ شاداب خان جیسے لیگ اسپنرز آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہے ہیں اس لیے ہمیں شاداب سے بھی بڑی امیدیں ہیں۔لیکن اس ورلڈکپ میں پاکستان کے پاس ایک سرپرائز پیکج بھی ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ بات کر رہے ہیں اور وہ ہے محمد نواز، جس کی پرفارمنس میں بتدریج بہتری نظر آ رہی ہے، نواز بولنگ کے ساتھ ساتھ بیٹنگ میں بھی چمک رہا ہے اور امید ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے لیے اچھا پرفارم کرے گا