
صحافی ارشد شریف قتل کیس کی تفتیش کرنے والی اسپیشل جے آئی ٹی کل دبئی روانہ ہورہی ہے، جے آئی ٹی اراکین دبئی میں ایک ہفتے کی انکوائری کے بعد کینیا بھی جائیں گے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 5 رکنی ٹیم کے علاوہ مقدمے کے تفتیشی انسپکٹر محمد شہباز بھی دبئی روانہ ہوں دبئی میں ٹیم ارشد شریف کے آخری دنوں کی ملاقاتوں اور رابطوں کی معلومات حاصل کرے گی۔کینیا میں اسپیشل جے آئی ٹی جائے وقوع کے ساتھ وقار اور اس کے بھائی سے بھی پوچھ گچھ کرے گی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارتِ داخلہ اور خزانہ نے اس اسپیشل جے آئی ٹی کے اخراجات ادا کرنے سے معذرت کر لی تھی۔دونوں وزارتوں کی معذرت کے بعد جے آئی ٹی کے لیے سفری اخراجات اور ٹی اے ڈی اے کی مد میں 1 کروڑ روپے اسلام آباد پولیس نے ادا کیے ہیں۔