اعتماد کےووٹ کےدوران وفاق کیجانب سے ایف آئی اے کااستعمال، پنجاب حکومت نےنوٹس لےلیا

Share

پنجاب حکومت نے اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کے استعمال کا سخت نوٹس لیتے ہوئے وفاقی ادارے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ لیگی رہنماؤں اور وفاقی حکومت کے عہدیداروں نے کس قانون کے تحت جیو فینسنگ کرائی؟ رانا ثناء اللہ اور عطا تارڑ نے ایف آئی اے کے ذریعے ارکان کی جیوفینسنگ کا اعتراف کیا۔پنجاب حکومت نے کارروائی کے لئے قانونی ماہرین کو طلب کر لیا، اعتماد کے ووٹ کے دوران وفاقی اداروں کو استعمال کرنے والوں کے خلاف عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar