سعودی عرب میں شہریت دینے کےقانون میں تبدیلی، اختیارولی عہد کو دےدیا گیا

Share

سعودی عرب میں شہریت دینے کے قانون میں ترمیم کے بعد اب شہریت دینے کا اختیار ولی عہد اور وزیر اعظم کے پاس چلا گیا ہے ، اس حوالے سے وزیرداخلہ صرف تجویز کرسکیں گے اور شہریت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ولی عہد ہی کریں گے۔اس قانون کے تحت سعودی شہریت غیر ملکی باپ اور سعودی ماں کے بچے کو ملک میں پیدا ہونے پر چند شرائط مکمل کرنے پر دی جا سکے گی۔شرائط میں شہریت کیلئے قانونی عمر کو پہنچنے، مملکت میں مستقل رہائش، اچھے اخلاق و کردار کا ہونا اور کسی جرم میں ملوث نہ ہونا شامل ہے۔علاوہ ازیں شہریت کے حصول کے درخواست گزار کو کسی بے حیائی کے جرم میں چھ ماہ سے زیادہ کی قید کی سزا نہ دی گئی ہو اور وہ عربی زبان پر عبور رکھتا ہو اور روانی سے بول بھی سکتا ہو، کی شرط شامل کی گئی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar