
لاہور کی احتساب عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں نیب کے گواہوں کو جرح کیلئے طلب کر لیا۔ احتساب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے ان کی حاضری مکمل کرائی۔عدالت نے نیب کے گواہوں کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا، عدالت نے سماعت 21 جنوری تک ملتوی کر دی، نیب لاہور نے وزیر اعظم کیخلاف آشیانہ کا ریفرنس دائر کررکھا ہے۔