لاہور پولیس چیف غلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنا ہےیا نہیں؟ گائیڈ لائنز کیلئے سمری وزیراعلیٰ کو ارسال کردی گئی

Share

لاہور پولیس کے سربراہ غلام محمود ڈوگر کو وفاقی احکامات کے تحت ریلیو کرنا ہے یا نہیں؟

محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نےسمری وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ارسال کر دی ہے ۔وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو سمری سیکرٹری سروسز نے ارسال کی ہے،

ارسال کی گئی سمری میں پوچھا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے حکم پر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو پنجاب سے ریلیو کر کے ان کی خدمات وفاق کے حوالے کی جائیں یا نہیں؟ محکمہ سروسز نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ اس حوالے سے گائیڈ لائنز دی جائیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہیٰ نے ابھی تک سی سی پی او لاہورغلام محمود ڈوگر کو ریلیو کرنے کی منظوری نہیں دی.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar