
ممکنہ ڈیفالٹ سے بچنے کے لئےحکومت نے 2460 میگاواٹ کے دو پاور پلانٹس کو قطری حکومت کو براہ راست فروخت کردینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، “آویئر انٹرنیشنل” کے مطابق یہ پلانٹ 4سال قبل حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل تھے اور حکومت کو امید تھی اس کی فروخت سے اسے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر حاصل ہوں گے تاہم اب موجودہ حکومت نے اسے نجکاری کے بجائے براہ راست قطر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔دو روز قبل اس سلسلے میں نج کاری کمیشن کا اجلاس بلا کر ان دونوں پلانٹس کو نج کاری کی فہرست سے نکالنے کا کہا گیا جبکہ نج کاری کی صدارت وڈیو لنک کے ذریعےوزیر عابد حسین بھیو کی تھی میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ وزیر اعظم آفس کی خواہش ہے کہ ان پلانٹس کو بین الحکومتی تجارتی فروخت ایکٹ 2022 کے تحت فروخت کیا جائے۔ جس میں بورڈ نے کابینہ کی کمیٹی برائے نج کاری کو سفارش ارسال کی اور اس اجلاس کو خفیہ رکھنے کے لئے ، کوئی سرکاری مراسلہ بھی جاری نہیں کیا گیا ۔ واضح رہے کہ کہ بین الحکومتی تجارتی فروخت ایکٹ 2022ء کے تحت حکومت کو یہ اختیار ہوتا ہے کہ وہ نج کاری کے طویل عمل کے بجائے کسی بھی اثاثے یا ادارے کو براہ راست کسی بھی حکومت کو فروخت کرسکتی ہے۔