پاکستان میں آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کیلیے معاہدہ ہوگیا

Share

پاکستان میں آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کیلیے پاور چائنا اور ہنان سن واک گروپ کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے گئے۔پاور چائنا نے ٹویٹ کیا مذکورہ منصوبے کے فیز 1، لاٹ 1کا مقصد پاکستان کے ٹیلی کمیونی کیشن انفراا سٹرکچر کو پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر انٹر کنکشن کیلیے بہتر بنانا ہے۔گوادر پرو کے مطابق بزنس مینیجر سن واک گروپ نے کہا کمپنی ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور فائبر انڈسٹری کے قیام کیلیے پاکستان کے ٹائر-2 اور ٹائر-3 شہروں پر کئی ارب ڈالر خرچ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ڈیجیٹل انقلاب کیلئے براڈ بینڈ اپنانے میں اضافہ کیا جائے گا جس سے نہ صرف کاروباری حضرات بلکہ حکومت، انٹرپرائز فرموں اور اختتامی صارفین کو بھی فائدہ پہنچے گا۔

Check Also

چھبیسویں آئینی ترمیم کے بعد بانی کی عدالتوں سے امید ختم ہوچکی، سہیل

Share وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *