حکومت نے چھوٹی گاڑیوں پر کسٹم ڈیوٹی میں بڑی چھوٹ دے دی

Share

حکومت نے چھوٹی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹم ڈیوٹی میں کمی کر دی ہے جس کے لئے ریونیو ڈویژن نے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ایک ہزار سی سی تک نئے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی کم کرکے پندرہ فیصد اور ٹائر ٹیوب پر کسٹم ڈیوٹی پچیس فیصد سے کم کرکے سولہ فیصد کردی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے ایک ہزار سی سی تک پرانے ماڈل کی گاڑیوں کی تیاری کیلئے آلات کی درآمد پر کسٹمز ڈیوٹی 32.5 فیصد سے کم کرکے 30 فیصد کردی گئی۔ریونیو ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی شرح میں کمی تین سال کیلئے انجنیئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈ کی سرٹیفائڈ نئے ماڈل کی گاڑیوں کیلئے کی گئی ہے۔

Check Also

مریم نواز کا بسنت کے دوران میٹرو، اورنج ٹرین اور گرین لائن میں مفت سفر کی سہولت کا فیصلہ

Share وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام کو اُن کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *