الیکشن کمیشن عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سےہٹانے کی کارروائی روک دے، لاہور ہائیکورٹ

Share

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چئیرمین عمران خان کو پی ٹی آئی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی سے روک دیا۔ہائیکورٹ کے جج جسٹس جواد حسن نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت کیلاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا ہے اور کمیشن کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔یاد رہے کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عمران خان نے درخواست میں الیکشن کمیشن کی اپنے خلاف کارروائی کو چیلنج کیا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔

Check Also

گل پلازہ میں ریسکیو, سرچ آپریشن مکمل، مزید 2 لاشیں برآمد، ہلاکتیں 73 ہوگئیں

Share گل پلازہ میں ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن 9 ویں روز مکمل ہوگیا۔عمارت کے ملبے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *