
عثمان بزدار دور حکومت میں کرپشن الزامات کی ذد میں رہنے والے مشہور کردار”ٹی کے” کے بعد فرح گوگی کے شوہر احسن جمیل گجر کو بھی اینٹی کرپشن پنجاب کیجانب سے سے کلین چٹ مل گئی ہے
اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلی عثمان بزدار کی سرپرستی میں احسن جمیل گجر کے ذریعے ہونے والی ٹرانسفر پوسٹنگ کی انکوائری ڈراپ کردی، اینٹی کرپشن نے سورس رپورٹ پر فرح گوگی، احسن جمیل گجر نیٹ ورک کے خلاف انکوائری شروع کی تھی اینٹی کرپشن کی سورس رپورٹ کے مطابق احسن جمیل گجر کی سرپرستی میں وزیراعلی ہاوس میں ٹرانفسر پوسٹنگ کے لئے رشوت لی جاتی رہی، احسن جمیل گجر پر فرنٹ مینز کے ذریعے رشوت لے کراہم عہدوں پر افسران تعینات کروانے کا الزام تھا، احسن جمیل گجر فرنٹ مین کے ذریعے کمشنرز، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران لگواتا تھااینٹی کرپشن سورس رپورٹ میں کہا گیا کہ مرضی کی تعیناتی کے عوض ڈیلنگ کرکے بھاری رشوت وصول کی جاتی، اینٹی کرپشن نے اپنی سورس رپورٹ کے برعکس انکوائری ڈراپ کردی جسکے بعد فرح گوگی کے شوہر کو اینٹی کرپشن سے کلین چٹ مل گئی ہے