ارشدشریف قتل کیس ازخود نوٹس، سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ سماعت کرے گا

Share

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ارشد شریف قتل کا از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کر دیا، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ 5 جنوری کو سماعت کرے گا۔سپریم کورٹ کی جانب سے صحافی ارشد شریف قتل کیس پر ازخود نوٹس کی سماعت دن ایک بجے ہوگی اس حوالے سے عدالت عظمیٰ نے سپیشل جے آئی ٹی سے تحقیقات کی عبوری رپورٹ بھی طلب کر رکھی ہے جبکہ سماعت سے قبل رجسٹرار سپریم کورٹ نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔واضح رہے صحافی ارشد شریف کو کینیا میں پولیس کی جانب سےفائرنگ کرکےقتل کیا گیا تھا اس بعد کینین پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ ارشد شریف غلط شناخت کی وجہ سے گولیوں کا نشانہ بنے ہیں، لیکن پوسٹمارٹم رپورٹ نے کیس کا رخ یکسر تبدیل کر کے رکھ دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar