میکسیکو ایئرپورٹ: ایلومینیم ورق میں لپٹی 4 انسانی کھوپڑیاں برآمد

Share

امریکی ریاست میکسیکو کے کوئریتارو ایئر پورٹ پر ایلومینیم ورق میں لپٹی چار انسانی کھوپڑیاں برآمد کر لی گئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ میکسیکو کے ہوائی اڈے پر ایک پیکج کے اندر سے چار انسانی کھوپڑیاں دریافت ہوئی ہیں جنہیں کورئیر کے ذریعے امریکہ بھیجا جانا تھا۔نیشنل گارڈ نے بتایا کہ کھوپڑیاں وسطی میکسیکو کے کوئریتارو بین البراعظمی ہوائی اڈے پر گتے کے ڈبے کے اندر ایلومینیم کے ورق میں لپٹی ہوئی پائی گئیں، یہ ڈبہ مغربی ساحلی ریاست میچو واکین سے بھیجا گیا تھا جو ملک کے سب سے زیادہ پرتشدد حصوں میں سے ایک ہےحکام کے مطابق انسانی باقیات کی منتقلی کے لیے ایک قابل ہیلتھ اتھارٹی سے خصوصی اجازت نامہ درکار ہوتا ہے جو اس پیکیج کیلئے حاصل نہیں کیا گیا تھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar