
پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ ہوا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی اثاثوں کی فہرستوں کاتبادلہ ہوا ہے، وزارت خارجہ نےاسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے متعلقہ فہرست فراہم کی جبکہ نئی دہلی میں بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن نمائندے کو فہرست فراہم کی۔ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ کے مطابق دونوں ملک یکم جنوری کو معاہدے کے تحت فہرستوں کاتبادلہ کرتے ہیں اور یہ سلسلہ 1992 سے جاری ہے۔اس کے علاوہ ہاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ بھی ہوا، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سےبھی 340پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاکستانی قیدیوں میں 263 سویلین اور 77 فشرمین شامل ہیں۔پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 21 مئی دوہزار آٹھ میں ہونے والے معاہدے کے تحت ہوا ہے جس کے مطابق دونوں ممالک سال میں دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو قیدیوں کی فہرست کے تبادلے کے پابند ہیں۔