
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا اہم اجلاس طلب کیا جارہا ہے اور اس اجلاس میں لاہور ضلع کی حدود تک ماسٹر پلان 2050 منظوری کے لئے پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا گیاہے،
ایل ڈی اے حکام نے گورننگ باڈی کے اجلاس سے قبل پری اتھارٹی میٹنگ بھی کرلی ہے ، رواں ہفتے میں بدھ یا جمعرات کو اجلاس بلایا جانا متوقع ہے ، اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلی سے بطور چئیرمین ایل ڈی اے منظوری لینا لازم ہےوزیراعلیٰ چودھری پرویزالہٰی نجی دورے پر لندن میں ہیں،
ایل ڈی اے گورننگ باڈی کے اجلاس میں ایجنڈا ماسٹر پلان ہے، ماسٹر پلان کے علاوہ دیگر بیس سے زائد ایجنڈے بھی پیش کئے جائیں گے، لاہور شہر کے سنٹر سے بیدیاں نہر، مصطفی آباد، سندر انڈسٹریل اور راوی کے اندر تمام ایریا براون کرنا تجویز کیا گیا ہے، لاہور کے مجوزہ ماسٹر پلان میں لاہور اربن ایریا براون کرنا تجویز کیا گیا ہے،۔