جوبائیڈن کا بیان، امریکی سفیر دفتر خارجہ طلب

Share

امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے جوہری پروگرام بارے بیان پر پاکستان نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پرامریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے وضاحت طلب کی گئی ہے اور پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ بھی امریکی سفیر کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ دفترخارجہ حکام نے امریکی صدر کے بیان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور اجلاس میں امریکی سفیر کی طلبی کا فیصلہ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar