سرکاری ہیلی کاپٹر کا غلط استعمال،سابق سربراہ مملکت کو7سال قید کی سزا

Share

سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر میانمار کی سابق سربراہ مملکت کو سزا سنا دی گئی۔ کرپشن کے مختلف مقدمات میں پہلے سے سزا یافتہ میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی کو سرکاری ہیلی کاپٹر کے غلط استعمال پر مزید 7 سال کی قید سنا دی گئی۔میانمار کی نوبل انعام یافتہ 77 سالہ رہنما آنگ سانگ سوچی کوعہدے سے فارغ ہونے کے باوجود

سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر مزید سزا سنائی گئی۔ آنگ سانگ سوچی کی حکومت کو گزشتہ سال برطرف کر دیا گیا تھاواضح رہے کہ آنگ سانگ سوچی پر کرپشن کے متعدد مقدمات ہیں جن میں انہیں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔آنگ سانگ سوچی کے خاندان اور حامیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ فوجی حکومت اس طرح کی سزائیں دے کر سوچی کو آئندہ سال ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے سے روکنا چاہتی ہے۔میانمار کی رہنما آنگ سانگ سوچی گزشتہ سال فوجی بغاوت کے بعد سے جیل میں ہیں

Check Also

امریکا نے حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایران

Share ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکا نے حملہ کیا …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *