امریکی سفیر کو طلب کر کے جوبائیڈن کے بیان پر ڈیمارش کریں گے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو

Share

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی صدر جوبائیڈن کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی سفیر کو طلب کر کے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر ڈیمارش دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری کراچی میں پریس کانفرنس کررہے ہیں۔امریکی صدر کے بیان پر امریکی سفیر کو وزارت خارجہ طلب کیا ہے، پاکستان اپنی سالمیت اور بقا کے لیے پرعزم ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ اگر کسی ملک کے ایٹمی ہتھیاروں پر سوال اٹھتا ہے تو وہ بھارت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان میں کل ضمنی انتخابات ہورہے ہیں، یہ الیکشن ان علاقے کے عوام کے لیے بہت اہم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے مقامی امیدوار کو منتخب کروا کر آخری سال میں اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کو جمہوری طریقے سے حکومت سے نکالا گیا ہے، وہ جھوٹ کی بنیاد پر عوام کے جذبات سے کھیل رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کمپین کمیٹی میں خطاب کے دوران روس اور چین کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو لپیٹ میں لیا تھا۔امریکی صدر جوبائیڈن نے پاکستان پر الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا ایٹمی پروگرام بے قاعدہ ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان خطرناک ترین ممالک میں سے ایک ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar