پاکستان کی جتنی بےتوقیری عمران حکومت نے کی آج تک کسی نے نہیں کی،شہبازشریف

Share

وزیراعظم شہباز شریف نے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں تقریب سے خطاب میں شہباز شریف کا کہنا تھاکہ عمران نے پاکستان کی عزت خاک میں ملادی، معیشت کا بیڑا غرق کردیا اور تحفے میں ملی خانہ کعبہ کے ماڈل کی گھڑی بیچ کر پیسے جیب میں ڈال لیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جتنی بے توقیری عمران حکومت نے کی آج تک کسی نے نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں دہشت گردی کے واقعات پھر سر اُٹھا رہے ہیں، بنوں میں جنھوں نے جام شہادت نوش کیا وہ پاکستان کے ہیرو ہیں، قوم انھیں یاد رکھے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے محنت کررہے ہیں، تمام وسائل بروئے کار لا کردہشتگردی کی بیخ کنی کریں گے تاکہ پاکستان میں امن لوٹ آئے۔

Check Also

شہناز گل پاکستانی ڈرامے کے او ایس ٹی کی مداح نکلیں

Share  بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان شہناز گل نے بگ باس …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *