قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی 28 ویں سالگرہ

Share

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نےٹی 20 ورلڈ کپ میں شریک ٹیموں کے کپتانوں کے ہمراہ اپنی 28 ویں سالگرہ منائی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے میلبورن میں موجود بابراعظم نے اپنی سالگرہ دیگر ٹیمو٘ں کے کپتانوں کے ساتھ منائی۔ورلڈ کپ سے قبل تمام کپتانوں کا گروپ فوٹو شوٹ کیا گیا۔ فوٹو شوٹ کے بعد قومی کپتان بابر اعظم نے اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ دیگر ٹیموں کے کپتانوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔آئی سی سی نے بابر اعظم کو سالگرہ مبارکباد دیتے ہوئے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ پر تصویریں شیئر کیں۔ بابراعظم کے لیے خصوصی طور پر سبز رنگ کا کیک بنوایا گیا۔ کیک کے اوپر کرکٹ پچ اور وکٹیں بنائی گئی تھیں۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ہونے والے تعرفی سیشن میں بھی ایرون فنچ نے بابراعظم کو کیک پیش کرکے سالگرہ کی مبارکباد دی

Check Also

ٹیم ملتان سلطانز کی فروخت کیلئے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے، محسن نقوی

Share پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اپنی ٹیم …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *