چھ ڈاکوؤں کی2 گھروں میں لوٹ مار، 30 لاکھ نقدی ،10تولہ طلائی زیورات لے اڑے

Share

بورے والا میں واقع دو گھروں میں 6ڈاکوئوں نے لوٹ مار کر کے 30 لاکھ کی نقدی اور 10تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے اور بآسانی فرارہوگئے،

،ڈاکو دونوں گھروں سے 30 لاکھ سے زائد نقدی،10 تولہ طلائی زیور،گھریلو قیمتی سامان اور ڈی وی آر بھی اتار کر لے گئے،تھانہ گگومنڈی پولیس نے کاروائی شروع کردی، دوسری جانب تھانہ گگومنڈی کی حدود میں واقع وہاب ٹائون میں چھ نامعلوم مسلح ڈاکو اسی آبادی کے شہباز احمد ولد فاضل کے گھر دیواریں پھلانگ کر داخل ہوئے گھر میں موجود اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 8 تولہ طلائی زیورات ساڑھے تین لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لوٹ کر انہیں کمروں میں بند کرنے کے بعد معروف کاروباری شخصیت شاہ نواز ڈوگر کے ملحقہ مکان میں داخل ہوگئے جہاں سے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر سیف الماریوں میں پڑی 27 لاکھ روپے نقدی،3 تولہ زیورات،کپڑے،الیکٹرانک کا قیمتی سامان،موبائل فونز اور جاتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈی وی آر بھی اتار کر فرار ہوگئے ان وارداتوں کی اطلاع تھانہ گگومنڈی پولیس کو کردی گئی پولیس نے کرائم سین ٹیم کے ذریعہ موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد مزید کارروائی شروع کردی ہے،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar