روس کا یوکرین پر فضائی حملہ، 10ہلاک

Share

روس کا یوکرین کے شہر خیرسون میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی انتظامیہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ روس کی جانب سے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری ہے، شہر خیرسون کے رہائشی اور انتظامی عمارتوں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جو اب کھنڈر کا منظر پیش کر رہے ہیں موقع پر یوکرین کے صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ علاقے میں کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں جبکہ گورنر کی جانب سے جانی نقصانات کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال بتاتے ہوئے کہا گیا کہ روسی حملوں میں 10 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور درجنوں افراد زخمی ہوئے جن میں سے 18 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تصاویر میں خستہ حال عمارتوں کے ساتھ گاڑیوں کو لگی آگ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ روس کا اس حوالے سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Check Also

افغان طالبان کے اہم عہدیدار ذبیح اللہ مسلح افراد کے حملے میں ہلاک

Share افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشان کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ ذبیح …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *