
اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی کا اجلاس 11 جنوری کو طلب کر لیا ہے ، اسمبلی اجلاس بلانے جانے کا نوٹیفکیشن بھی سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کی. جانب سے جاری کیا گیا ہے، واضح رہے کہ 11جنوری کو ہی لاہور ہائیکورٹ میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کیجانب سے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے کیس کی سماعت ہوگی جس میں عدالت کی جانب سے چوہدری پرویز الٰہی کو اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کاکہا جاسکتا ہے ،ذرائع کے مطابق عمران خان نے حتمی مشاورت کے بعد سپیکر پنجاب اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں جبکہ تمام ممبران اسمبلی کو 11 جنوری کو اسمبلی کارروائی میں اپنی حاضری یقینی بنانے کا کہا گیا ہے