ٹی20 ورلڈکپ فائنل کون کھیلےگا؟ کرس گیل نےبڑا دعویٰ کردیا

Share

ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج کرکٹر کرس گیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے اپنی فیورٹ ٹیموں سے متعلق کہا کہ میرے خیال میں 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان میلبورن گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا

انہوں نے کہا کہ یہ ویسٹ انڈیز کے لیے بہت مشکل ہے کیوں کہ ٹیم کا کپتان نیا ہے اور ٹیم میں کیرن پولارڈ ، آندرے رسل اور براوو موجود نہیں ہیں۔کرس گیل کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں شامل کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور کسی بھی ٹیم کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب جانتے ہیں یہ صرف میچ کے دن حکمت عملی کو صحیح طریقے سے ڈھالنے کا معاملہ ہے، امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیلے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar