اسلام آبادخودکش دھماکہ: تفتیش کےلیے8 رکنی جےآئی ٹی بنانےکا فیصلہ

Share

اسلام آباد کے سیکٹر ٹین آئی میں خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی نے چیف کمشنر سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنانے کی سفارش کی ہے جس کے لیے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہےکہ سیکٹر آئی ٹین فور میں دھماکےکی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنائی جائے جس کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے جب کہ 3 ڈی ایس پی ممبران اس کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ تفتیشی آفیسر اور حساس اداروں کے 2 افسران بھی جےآئی ٹی میں شامل ہوں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar