بھارتی فوجی ٹرک بلندی سے کھائی میں جاگرا، 16 فوجی ہلاک ہوگئے

Share

بھارتی فوج کا ٹرک بلند گھاٹی سے نیچے گرگیا ، جس کے نتیجے میں تین افسران سمیت 16 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ میڈیا کے مطابق حادثہ ریاست سکم کے شمالی علاقے میں پیش آیا جہاں زیما کے علاقے میں بھارتی فوج کا ایک ٹرک بلند گھاٹی سے نیچے آگرا جس میں اب تک 16 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے ۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں تین جونیئر کمیشنڈ آفیسر اور 13 سپاہی جان کی بازی ہارگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بھارتی فوج کی تین گاڑیوں کا قافلہ آج تھانگو کی طرف روانہ ہورہا تھا کہ اس دوران قافلے میں شامل ایک ٹرک بے قابو ہوکر ڈھلان کے راستے سے نیچے آگرا۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد علاقے میں فوری ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے اور ٹرک سے 4 فوجیوں کو زخمی حالت میں نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب بھارتی وزیردفاع کی جانب سے المناک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیاہے ۔

Check Also

بنگلادیش کا مسئلہ حل نہ کیا گیا تو پاکستان ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کے فیصلے کا جائزہ لے گا

Share کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارت نہ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *