ن لیگ نےپرویزالہٰی کیخلاف تحریکِ عدم اعتمادواپس لےلی

Share

مسلم لیگ ن نے پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھوکا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ صرف وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد موجود رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar