تحریک انصاف اور ق لیگی قیادت کا ہنگامی اجلاس، قانونی نکات پر مشاورت

Share

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے چوہدری پرویز الہیٰ کو بطور وزیراعلیٰ ڈی نوٹیفائی کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ( ق ) کی قیادت کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا۔اجلاس میں چوہدری پرویز الہیٰ ، مونس الہیٰ، سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان ، صوبائی وزیر راجہ بشارت اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شریک ہوئے۔اجلاس کے دوران گورنر کے اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کے حوالے سے قانونی نکات پر مشاورت کی گئی اور سپیکر کی جانب سے بھی گورنر کے خلاف آئینی آپشنز پر غور کیا گیا۔اجلاس میں گورنر کے خلاف صدر مملکت سے رجوع کرنے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ، اس موقع پر دونوں جماعتوں کی قیادت کا کہنا تھا کہ گورنر پنجاب کے حالیہ اقدام کو مسترد کرتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar