نواز شریف اور زرداری کے درمیان ٹیلیونک رابطہ، عمران خان کے لانگ مارچ پر مشاورت

Share

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی و معاشی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔نواز شریف اور آصف زرداری نے ضمنی انتخابات پر مشاورت کی اور عمران خان کے لانگ مارچ سےمتعلق بھی گفتگو کی۔آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت پر نواز شریف کو مبارکباد دی، جبکہ نواز شریف نے آصف زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar