خیبرپختونخوااسمبلی 23دسمبر کونہ توڑنے کا فیصلہ

Share

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کے پی اسمبلی کی تحلیل پنجاب کے ساتھ منسلک کر دی، پنجاب میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی تجویز ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کے ساتھ تحلیل کیا جائےہ پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات پر اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل نہیں ہو سکتی۔یاد رہے کہ عمران خان نے 17 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے جس کے بعد دو روز بعد قبل گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا تھا۔دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعے کے روز اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar