وزیر اعلیٰ پنجاب کا رانا ثناءاللہ کو پنجاب میں داخل ہونے کا چیلنج

Share

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کو چیلنج دیتے ہو ئے کہا کہ وہ پنجاب آکر دکھائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے پی کے ایل آئی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن نےجس دن186ارکان پورے کرلیے، پھر دیکھ لیں گے، شوق کا کوئی مول نہیں،

پنجاب میں اپوزیشن اپنے نمبر پورے کرلے پھر تبدیلی کی بات کرے، کیا عمران خان یا پی ٹی آئی گرفتاریوں سے کبھی ڈری ہے ؟ دو چار دن میں ضمانتیں ہو جاتی ہیں جواسلام آباد میں رہتے ہیں انہیں کچھ نہ کچھ رسک تولیناپڑے گاوزیراعلیٰ پنجاب نے وزیرداخلہ کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ پنجاب آکرتو دکھائیں، لانگ مارچ میں ق لیگ پی ٹی آئی کے ساتھ ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar