
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم کیو ایم کے تینوں گروپس کو ملانے پر کام شروع کردیا۔ گورنر ہاؤس ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔اس حوالے سے خالد مقبول صدیقی، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال چند دنوں میں کئی بار گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے مل چکے ہیں۔ گورنر سندھ نے فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال کو ایم کیو ایم پاکستان میں واپسی کی دعوت دی ہے، جس پر کام تیزی سے جاری ہے