سندھ ہائی کورٹ کا لاپتہ افراد کی بازیابی رپورٹ 6 ہفتوں میں جمع کرانےکا حکم

Share

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کروانے کے بعد رپورٹ پیش کی جائے۔سندھ ہائی کورٹ میں خاتون سمیت 5 لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔عدالت نے پولیس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔سندھ حکومت اور پولیس نے عدالت سے پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالتِ عالیہ نے سندھ حکومت اور پولیس کو 6 ہفتوں میں پیش رفت رپورٹس پیش کرنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ نے شہری محمد بلال کی بازیابی کی درخواست عدم پیروی پر مسترد کر دی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا ہے کہ 4 افراد حراست میں لیے جانے کے بعد لاپتہ ہو گئے، لاپتہ ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔درخواست گزار کا یہ بھی کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے شہریوں کو درخشاں اور حیدری مارکیٹ کے علاقوں سے حراست میں لیا گیا تھا۔

Check Also

ایل این جی نہ ملنے سے لوڈ شیڈنگ بڑھنے اور بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ

Share اسلام آباد میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *