کراچی ٹیسٹ، پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے سیشن میں 3 وکٹ پر 117 رنز بنالیے

Share

کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں بیٹنگ جاری ہے اور گرین کیپس نے کھانے کے وقفے تک 3 وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنا لیے ہیںپاکستان کے کپتان بابر اعظم نے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ شفیق اور شان مسعود نے پہلی اننگز کا آغاز کیا جو زیادہ دیر برقرار نہ رہ سکا۔قومی ٹیم کی پہلی وکٹ چھٹے اوور میں 18 رنز پر گر گئی جب عبداللّٰہ شفیق کو جیک لیچ نے 8 رنز پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔کچھ ہی دیر بعد 13 ویں اوور میں پاکستان ٹیم کو 46 رنز پر دوسرا نقصان ہوا جب فاسٹ بولر مارک ووڈ نے شان مسعود کو 30 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔کپتان بابر اعظم اور اظہر علی نے 71 رنز کی پارٹنرشپ قائم کر کے اسکور 117 تک پہنچایا تو اس وقت فاسٹ بولر اولی رابنسن نے اظہر علی کو 45 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔سیریز کے آخری میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔امام الحق، محمد علی، زاہد محمود اور محمد نواز کی جگہ اظہر علی، نعمان علی، وسیم جونیئر اور شان مسعود کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس کے موقع پر بتایا کہ جیمز اینڈرسن کو آرام دیا گیا ہے اور ریحان احمد کو پہلا ٹیسٹ کھلا رہے ہیں۔بین اسٹوکس نے کہا کہ ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنا چاہتے تھے، سیریز تین صفر سے جیتنا ترجیح ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Skip to toolbar